پاکستان سنگل ونڈو نے اپنی خدمات کا دائرہ کار ڈرائی پورٹس تک بڑھا دیا

تجارتی درآمدات کی کلیئرنس اب پاکستان سنگل ونڈو سے سنگل ڈیکلریشن کے تحت ہوا کرے گی، اعلامیہ


Numainda Express May 16, 2023
تجارتی درآمدات کی کلیئرنس اب پاکستان سنگل ونڈو سے سنگل ڈیکلریشن کے تحت ہوا کرے گی، اعلامیہ۔ فوٹو: نیٹ

پاکستان سنگل ونڈو نے اپنی خدمات کا دائرہ کار ڈرائی پورٹس تک بڑھا دیا۔

پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے اپنی خدمات کا دائرہ کارملک بھر کے ڈرائی پورٹس تک بڑھادیا ہے جس سے سرحد پار تجارت کو جدیدسہولیات کے ساتھ فروغ حاصل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سنگل ونڈو سسٹم امپورٹرز، ایکسپورٹرز کیلیے مشکلات کا سبب بن گیا

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ تجارتی درآمدات کی کلیئرنس اب پاکستان سنگل ونڈو سے سنگل ڈیکلریشن کے تحت ہوا کرے گی۔

اس موقع پر پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او سید آفتاب حیدر کا کہنا تھاکہ پی ایس ڈبلیو کی ڈرائی پورٹس کی خدمات اس ادارہ کا اہم کارنامہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں