ایشزسیریز انگلینڈ کا چھوٹی باؤنڈریز رکھنے پر غور

’’ بیزبال‘‘ اسٹائل سے ریڈبال کرکٹ میں چھکوں چوکوں کی برسات کا ارادہ

اگر باؤنڈریز مختصر کی گئیں تو آسٹریلوی ہٹرز بھی چھکے چھڑا دیں گے، ناتھن لائن۔ فوٹو:فائل

انگلش روایتی ایشز سیریز میں چھوٹی باؤنڈریز رکھنے پر غور کرنے لگا، اس کی وجہ '' بیزبال'' اسٹائل سے ریڈبال کرکٹ میں چھکوں چوکوں کی برسات کا ارادہ ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کوآئندہ ماہ ایشز سیریز کیلیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے، برینڈن مک کولم کے ہیڈ کوچ اور بین اسٹوکس کے ٹیسٹ کپتان بننے سے کینگروز کا پہلی بار حریف سے طویل فارمیٹ میں مقابلہ ہوگا، مک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز کو فروغ دیا، جس کا انگلش ٹیم کو کافی فائدہ ہوا، ان کے اس انداز میں کھیلنے کو '' بیزبال'' کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ پر ایشز سیریز جیتنے کیلیے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میزبان سائیڈ ایشز سیریز میں چھکوں چوکوں کی برسات کیلیے باؤنڈریز چھوٹی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،ایسی باتوں کو کینگروز ہنسی میں اڑا رہے ہیں۔


اسپنر ناتھن لائن نے کہا کہ اگر انگلینڈ باؤنڈریز کو مختصر کرتا ہے تو پھر ہمارے ہٹرز بھی ان کو چھکے جڑسکتے ہیں، یہ تو اب نہیں ہوسکتا کہ ان کے کھیلتے وقت باؤنڈریز مختصر اورہماری بیٹنگ میں پھیلا دی جائیں، میں انگلش ہٹرز کے ہاتھوں اپنے پٹائی کے حوالے سے خوفزدہ نہیں ہوں، ہم اپنے انداز میں کرکٹ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو کھوئی ہوئی فٹبال ایشز ٹرافی 69 برس بعد مل گئی

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈیلیڈ میں کئی برس پر دوبارہ ریڈ بال ڈے فارمیٹ ٹیسٹ شیڈول کرنے کے حوالے سے لائن نے کہا کہ گذشتہ چند برس سے وہاں پر پنک بال ٹیسٹ ہورہے ہیں، اس بار ریڈ بال سے میچ کے حوالے سے میں کافی پُرجوش ہوں، ایڈیلیڈ روایتی انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے دنیا کا ایک بہترین وینیو ہے، ہم آنے والے ہوم سیزن کے حوالے سے بھی کافی پُرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کا جون میں انگلینڈ میں ہی بھارت سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہو گا،اس کے بعد میزبان سائیڈ سے 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز ہونی ہے۔
Load Next Story