کترینہ سے اچھی کوئی ملی تو کیا کریں گے میڈیا کے سوال پر وکی کوشل کا دلچسپ جواب
اتنے مشکل سوال کا جواب کیسے دوں، وکی کوشل
بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل پریس کانفرنس کے دوران پاپرازی کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔
حال ہی میں وکی کوشل سارہ علی خان کے ہمراہ اپنی فلم کی تشہیر کیلئے ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے جہاں میڈیا کے نمائندے نے اداکار سے ایسا سوال کر دیا کہ وہ پریشان ہوگئے۔
کوئی کترینی کیف سے اچھی مل گئی تو کیا کریں گے؟ اس سوال پر وکی کوشل ہنس پڑے اور کہا کہ بھائی کیوں ایسا سوال کر رہے ہو واپس گھر بھی جانا ہے۔
وکی کوشل نے پاپرازی کے سوال پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو میں چھوٹا ہوں پہلے بڑا تو ہونے دو اتنے مشکل سوال کا جواب کیسے دوں۔
بعد ازاں وکی کوشل نے کترینہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کترینہ جنم جنم تک ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
یاد رہے کہ ان دنوں وکی کوشل اور سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان اپنی آنے والی فلم 'زرا ہٹ کے زرا بچ کے' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو اگلے ماہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔