الجزائر فیس بک کے ذریعے شیر خوار بچوں کوفروخت کرنے والا گینگ گرفتار

شیرخوار بچوں کی فروخت میں ایک ہی خاندان ملوث ہے، حکام


ویب ڈیسک May 16, 2023
سیکورٹی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر اغوا ہونے والے بچے کو برآمد کرلیا:فوٹو:فائل

الجزائر میں فیس بک کے ذریعے شیرخوار بچوں کی تجارت میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک والد کی جانب سے شیرخوار بچے کی گمشدگی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے ابتدائی تحقیقات سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر شیرخوار بچوں کی تجارت میں ملوث زیرحراست خاتون کے بھائی اور بھابھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی حکام نے خاتون کے بھائی کے گھر سے اغوا کیا گیا شیرخوار بچہ بھی برآمد کیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق یہ خاندان فیس بک کے ذریعے بچوں کی تجارت کر رہا تھا۔ فیس بک کے ذریعے اولاد سے محروم جوڑوں سے رابطہ کیا جاتا اور ان کو بچہ فراہم کرنے کی پیشکش کی جاتی۔ بچے کو فروخت کرنے کی قیمت طے کرنے کے بعد خاتون مختلف مقامات سے شیرخوار بچے اغوا کرتی جسے اس کے بھائی اوربھابھی کے گھر رکھا جاتا۔

بچے اغوا کرنے والے خاندان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں