ملک کو نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے صلح کی طرف جائیں فواد چوہدری

آرمی اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت اپنے لوگوں کیخلاف کیسے مقدمات چلائیں گے، پی ٹی آئی

ملک میں کوئی قانون ہو تو بات کی جائے،فواد چوہدری:فوٹو:اسکرین گریب

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کو نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے صلح کی طرف جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں 8 سے 10 ہزار افراد گرفتار ہیں۔ ملک کا نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جائے۔ملک میں کوئی قانون ہو تو بات کی جائے۔


آرمی اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت گرفتاریوں سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کیخلاف کیسے مقدمات چلائیں گے۔ سیاسی درجہ حرارت نیچے نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی اڈیالہ جیل میں ہے۔

 
Load Next Story