قتل کا مطلوب ملزم انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان کے حوالے

ملزم راشد محمود 2010 میں قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ کو مطلوب تھا


ویب ڈیسک May 16, 2023
گرفتار ملزم کو بین الاقوامی پرواز سے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا

قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارروائی میں سعودی عرب سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راشد محمود قتل کے مقدمے میں تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ کو مطلوب تھا، جس کے خلاف 2010ء میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔

گرفتار ملزم کو بین الاقوامی پرواز سے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔ متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر این سی بی انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول پاکستان کی انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں