حیدرآباد میں پٹرول کی مصنوعی قلت بیشتر پمپ بند

قیمتوں میں متوقع اضافے کے باعث منافع خور مالکان نے فلنگ اسٹیشنز کو تالے ڈال دیے


Numainda Express September 17, 2012
قیمتوں میں متوقع اضافے کے باعث منافع خور مالکان نے فلنگ اسٹیشنز کو تالے ڈال دیے, فوٹو: فائل

پٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر منافع خوری کیلیے پمپ مالکان نے اتوار کی شام سے ہی پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے فلنگ اسٹیشنز کو تالے ڈال دیے۔

جسکے باعث چند کھلے پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں اور شہریوں کو پٹرول کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اوگرا کی جانب سے اتوار کی شب پٹرول کی قیمت میں متوقع 6 روپے سے زائد اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کیے جانے کے پیش نظر فلنگ اسٹینشنز مالکان نے اسٹاک میں موجود پٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے کیلیے اتوار کی سہ پہر سے ہی حیدرآباد شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد کے بیشتر علاقوں میں پٹرول کی فراہمی بند کردی اور پمپوں پر تالے ڈال دیے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ دوسری جانب شہر میں صرف گنتی کے فلنگ اسٹینشزکھلے رہے، جہاں پٹرول بھروانے کیلیے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں