جاوید شیخ کو عمران خان کی کونسی بات بےحد متاثر کرتی ہے

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ سن 1995 سے عمران خان کو جانتے ہیں اور تاحال ان کے اسپتال کیلئے کام رہے ہیں

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک نڈر اور دلیر آدمی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ اُن کے سابق وزیرِاعظم پاکستان سے گہرے تعلقات ہیں اور وہ سالوں سے انہیں جانتے ہیں۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ سن 1995 سے عمران خان کو جانتے ہیں اور تاحال ان کے اسپتال شوکت خانم کیلئے کام رہے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)




اُنہیں عمران خان کی کونسی بات بےحد پسند ہے؟ اس سوال کے جواب میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دلیر اور نڈر آدمی ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اصولوں کے پکے ہیں اور اصول پسند آدمی ہیں اگر کوئی ان کے پاس جائے سفارش کرے اور کہے کہ یہ میرا لڑکا ہے اس کو اپنے اسپتال میں لگا دو تو وہ برہم ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ جاوید شیخ عمران خان کو بےحد سپورٹ کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں بیانات کیلئے مشہور ہیں۔
Load Next Story