چیف جسٹس اربوں کا ڈاکا ڈالنے والے کتنے مجرموں کو ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں مریم نواز

کیا سب پر اسی طرح ریمانڈ پر ضمانتوں کی برسات کی جاتی ہے، رینما مسلم لیگ کا چیف جسٹس سے سوال

کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا جاتا ہے، مریم نواز:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر مریم نواز کا چیف جسٹس کے بیان پر ردعمل آگیا۔

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات پوچھ لیے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ 'گڈ ٹو سی یو' کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟


مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کہ کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پرضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے افراد کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

مزید پڑھیں: عمران خان کو ''گڈ ٹو سی یو'' کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحت

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں۔ مجھےیہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی پر انہیں دیکھ کر 'گڈ ٹو سی' کہا تھا۔
Load Next Story