پاکستان میں عوام کو پُرامن احتجاج کا حق حاصل ہونا چاہیے امریکا
کسی کی بھی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے، امریکی ترجمان
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی بھی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے اور امریکا کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کے مقابلے دوسرے کی حمایت نہیں کرتا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل ان خیالات کا اظہار ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کو اظہارِ رائے اور احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن احتجاج کے دوران سرکاری ملازمین اور سرکاری عمارتوں پر حملے کرکے اسے پُرتشدد نہیں بنانا چاہیے۔
تاہم جب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی بھی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے۔
ترجمان وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے اس مؤقف کو بھی دہرایا کہ امریکا کسی بھی ایک سیاسی جماعت یا ایک امیدوار کے مقابلے دوسرے کی حمایت نہیں کرتا۔ مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان، امریکا کے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے دوران جی ایچ کیو، جناح ہاؤس سمیت دیگر عوامی مقامات پر حملے اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔