ایشیاکپ پاکستان کو سری لنکا بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا

دونوں بورڈز کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں، رپورٹس


ویب ڈیسک May 16, 2023
دونوں بورڈز کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل پر بنگلہ دیش اور سری لنکا نے گرین سگنل دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ کے دو مستقل اراکین بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل پر گرین سنگل دیا ہے، دونوں بورڈز کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکن بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کروائی ہے تاہم براہ راست کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ہائبرڈ ماڈل پر فیصلہ رواں ہفتے متوقع

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے، جس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے بھی شرکت کریں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ میزبان پاکستان نے نیوٹرل وینیو کیلئے ''انگلینڈ'' کا نام تجویز کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیاکپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے تاہم بھارت نے اسکی بھی مخالفت کرتے ہوئے شدید گرمی کا جواز پیش کیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہائبرڈ ماڈل کی منظور کرلیا جاتا ہے تو پی سی بی نیوٹرل وینیو پر بھی لچک دکھا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں