اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک پیج ہیک نازیبا ویڈیوز وائرل ہوگئیں

ایشل نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے پیج کو رپورٹ کریں تاکہ جلد از جلد یہ بلاک ہو سکے


ویب ڈیسک May 16, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ایشل فیاض کا فیس بک پیج ہیک ہوگیا۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے فیس بُک پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی۔

ایشل فیاض نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ 'میرا آفیشل فیس بُک پیج ہیک ہوگیا ہے اور ہیکرز انتہائی شرمناک کنٹینٹ شیئر کر رہے ہیں میں اسے واپس حاصل بھی نہیں کر پارہی۔'


ایشل نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے فیس بُک پیج کو رپورٹ کریں تاکہ جلد از جلد یہ بلاک ہو سکے۔

یاد رہے کہ ایشل فیاض کے فیس بُک پیج پر نامناسب ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور اداکارہ کیلئے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں