مظاہرین کی صفوں میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو داخل کیا گیا عمران خان

تحقیقات میں یہ بات ثابت کروں گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 16, 2023
تحقیقات میں یہ بات ثابت کروں گا ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو مظاہرین میں داخل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان کے ساتھ ساتھ ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کرائی اور کہا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے ربّ العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔



عمران خان نے کہا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی کہ انہیں جتنا مرضی اشتعال دلایا جائے انہیں مکمل طور پر پُرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ انشاءاللہ جب بھی آزادانہ تحقیقات ہوں گی میں یہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |