اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد ملزم گرفتار

قبضے میں لی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں ڈالر بنتی ہے، اے این ایف حکام


ویب ڈیسک April 24, 2014
ملزم نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، اے این ایف۔ فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 5 کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف کے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر615 کے ذریعے اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر ولی کے سامان کی تلاشی لے کر 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایف ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، قبضے میں لی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں