بھارت میں ایمازون نے 500 ملازمین کو نکال دیا
ایمیزون، میٹا اور گوگل سے رواں برس نکالے گئے ملازمین کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی
بھارت میں ای کامرس کمپنی ایمازون نے 500 ملازمین کو فارغ کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وبا کے دوران شاپنگ مالز، اسٹورز اور مارکیٹیں بند ہونے کے باعث تمام تر خریداری ای کامرس ویب سائٹس کے ذریعے کی جا رہی تھیں تاہم کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد صارفین واپس شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔
اس صورت حال میں ای کامرس کا بزنس کم ہوتا جا رہا ہے جس کے منفی اثرات کئی ویب سائٹس کی بندش اور ملازمین کی نوکریاں ختم ہونے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔
صف اوّل کی ای کامرس کمپنی ایمازون بھی اس خسارے کا شکار ہے جس نے ملازمین کی برطرفی کے دوسرے مرحلے میں بھارت سے 500 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا۔ اس طرح رواں سال کمپنی سے نکالے گئے ملازمین کی تعداد 9 ہزار ہوگئی۔
جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے وہ ادارے میں ویب سروسز، ہیومن ریسورس اور سپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
فیس بک (میٹا) اور گوگل بھی ملازمین کی برطرفی پر مجبور ہوگئے تھے۔ اس طرح ای کامرس ویب سائٹس سے برطرف کیے گئے ملازمین کی تعداد 20 ہزار کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔