خالد مقبول کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات
ایم کیو ایم وفد نے مردم شماری پر وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
ایم کیو ایم وفد میں وفاقی وزیر سید امین الحق، جاوید حنیف اور رؤف صدیقی شامل تھے جبکہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم وفد نے مردم شماری پر وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انتظامیہ کا کراچی و شہری سندھ کی درست مردم شماری میں رویہ متعصبانہ ہے۔
وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کو مردم شماری کی مکمل شفافیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔