والدین سے پٹائی کا خوف فیل ہونے والی طالبہ نے اپنے اغوا کا ڈراما رچالیا
17 سالہ طالبہ بی اے کے پیپر میں فیل ہو گئی تھی
بھارت میں امتحان میں فیل ہونے پر بی اے کی طالبہ نے والدین کی ڈانٹ اور پٹائی سے بچنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اندور میں پیش آیا جہاں 17 سالہ طالبہ کے والدین کو ایک کال موصول ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کو کالج سے اغوا کرلیا گیا ہے۔
پریشان حال والدین نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔ لڑکی کی تصاویر تمام تھانوں میں بھیجی گئی اور اس تلاش کے دوران تصویر سے مشابہت رکھنے والی ایک لڑکی اجین کے ریسٹورینٹ سے ملی۔
لڑکی کو اندور لایا گیا۔ اس کے بستے سے مارک شیٹ بھی ملی جس سے پتہ چلا کہ وہ پیپر میں فیل تھی جب کہ کالج کے راستے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں طالبہ کو اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بالآخر طالبہ نے اقرار کرلیا کہ اس نے اغوا کا ڈراما ماں باپ کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے کیا تھا کیوں کہ وہ امتحان میں فیل ہوگئی تھی۔
طالبہ کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔