فیصل آباد خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، مقدمے کی مزید تفتیش کی جاری ہے، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم شعیب احمد کو گرفتار کرلیا۔
ملزم قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کررہا تھا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کی تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا بھی سراغ لگالیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، مقدمے کی مزید تفتیش کی جاری ہے۔