توشہ خانہ کیس کے جج ظفر اقبال کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ہمارا پلان ہے ایک دفعہ اسے اللہ عزت سے سرخرو کرتے تو پھر ریلیکس ہونے ضرور آئیں گے، نادیہ ظفر


Amir Ilyas Rana May 16, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں جج کی اہلیہ نادیہ ظفر شاہین پروین نامی خاتون سے گفتگو کررہی ہیں، ان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 'ظفر کے پاس کیس بھی لگا ہوا ہے'۔

اس پر شاہین پروین نے جواب دیا 'ہاں جی بالکل' تو نادیہ ظفر نے کہا کہ 'اس وجہ سے ہم نے نقل و حرکت کم کیو ہوئی ہے، ہمارا پلان ہے ایک دفعہ اسے اللہ عزت سے سرخرو کرے'۔


نادیہ ظفر نے کہا کہ آپ کے پاس ریلیکس ہونے ضرور آئیں گے۔ جس پر شاہین پروین نے جی ضرور کہا۔

شاہین پروین نے کہا کہ 'اس وقت وہ (عمران خان) ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ اس پر نادیہ ظفر نے کہا کہ کاشف بھائی سے بھی ظفر کی بات ہوتی رہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں