توشہ خانہ کیس کے جج ظفر اقبال کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ہمارا پلان ہے ایک دفعہ اسے اللہ عزت سے سرخرو کرتے تو پھر ریلیکس ہونے ضرور آئیں گے، نادیہ ظفر

فوٹو اسکرین گریپ

توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں جج کی اہلیہ نادیہ ظفر شاہین پروین نامی خاتون سے گفتگو کررہی ہیں، ان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 'ظفر کے پاس کیس بھی لگا ہوا ہے'۔

اس پر شاہین پروین نے جواب دیا 'ہاں جی بالکل' تو نادیہ ظفر نے کہا کہ 'اس وجہ سے ہم نے نقل و حرکت کم کیو ہوئی ہے، ہمارا پلان ہے ایک دفعہ اسے اللہ عزت سے سرخرو کرے'۔

Load Next Story