سوات میں پولیس اہلکار کی اسکول وین پر فائرنگ طالبہ جاں بحق 6 زخمی
فائرنگ اسکول کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار علم خان نے کی
سوات میں پولیس اہل کار نے اسکول کے باہر کھڑی وین پر فائرنگ کردی جس کے سبب ایک طالبہ جاں بحق اور ٹیچر سمیت چھ زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں اس وقت پیش آیا جب اسکول کی چھٹی ہوگئی تھی اور طالبات وین میں بیٹھ رہی تھیں جب کہ فائرنگ اسکول کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار علم خان نے کی۔
پولیس نے اولین بیان میں اسے پولیس اہلکار کی غلطی قرار دیا بعدازاں اسے ذہنی مریض قرار دیا جارہا ہے تاہم پولیس حکام نے میڈیا کو اب تک یہ نہیں بتایا کہ ملزم نے اسکول وین پر فائرنگ کیوں کی؟
پولیس کے مطابق زخمی بچیوں کو سیدو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک بچی نے دم توڑ دیا، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سوات کے نجی اسکول میں پولیس اہل کار کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو فوری طور ملوث اہل کار کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
نگران وزیر اعلی اعظم خان نے کہا کہ واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرکے ملوث اہل کار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ہسپتال انتظامیہ واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر بچوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
خیبر میں گرلز اسکول پر فائرنگ
دریں اثنا خیبر میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول قلنگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد مقامی سردار ملک ظاہر شاہ اسکول پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق قبائلی رہنماء کی موجودگی میں اسکول پر دوبار فائرنگ کی گئی، جس پر قبائلی رہنماء کے گارڈ اور اسکول کے چوکی دار نے جوابی فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء اور چوکی دار محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت اسکول کی چھٹی ہوگئی تھی۔