جولائی تا اپریل جاری کھاتے کا خسارہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 13 ارب 65 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک May 16, 2023
اپریل میں جاری کھاتہ ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر فاضل رہا، اسٹیٹ بینک ( فوٹو: فائل )

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران جاری کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کا خسارہ 3.2 ارب ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 10 ماہ ( جولائی تا اپریل ) میں جاری کھاتے کے خسارے کا حجم 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 13 ارب 65 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں جاری کھاتہ ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر فاضل ( سرپلس) رہا جبکہ اپریل 2022 میں جاری کھاتے کا خسارہ 64 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح رواں سال مارچ میں بھی جاری کھاتہ 75 کروڑ ڈالر فاضل رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں