امریکی ساحل سے ملنے والی پراسرار گڑیا نیلام ہوں گی

ٹیکساس کے ساحلوں سے ملنے والی خوفناک گڑیاؤں کے ساتھ مصنوعی ٹانگ اور شیشےسے بنی جل پری کو بھی نیلام کیا جائے گا


ویب ڈیسک May 17, 2023
ٹیکساس کے ساحلوں سے ملنے والی پراسرار گڑیا اور دیگر اشیا کو نیلام کیا جائے گا۔ فوٹو: یوپی آئی

ایکسپریس نے انہی صفحات پر چند ماہ قبل ٹیکساس کے ساحلوں سے ملنے والی عجیب و غریب اور کچھ خوفناک گڑیا ملنے کی خبر اور تصاویر شائع کی گئی تھیں۔ اب یہ گڑیا اور دیگر اشیا نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

سال 2022 کے آغاز سے ٹیکساس ساحلوں سے درجنوں پراسرار گڑیائیں مل چکی ہیں۔ یہ سب بہت پرانی ہیں کیونکہ کچھ کے اوپر سمندری جانور بارنیکل اگ آئے ہیں۔ بعض پر سمندری گھاس اور کائی کے نشانات ہیں۔ اکثر گڑیا دیکھنے میں خوفناک لگتی ہیں جبکہ کئی ایک کے ہاتھ پیر بھی غائب ہیں۔

سائنسدانوں نے اس معمے پر غور شروع کردیا ہے کیونکہ ساحلوں پر بہہ کر آنے والے گڑیوں کی تعداد بڑھتی جاری ہے۔ کچھ گڑیوں کی آنکھیں بھی غائب ہیں۔ تاہن جامعہ ٹیکساس میں واقع سمندری تحقیقی ادارے نے بھی اسے ایک عجیب واقعہ قرار دیا تھا۔



اب ان گڑیاؤں کے ساتھ ساحل سے ملنے والی مصنوعی ٹانگ اور شیشے سے بنی ایک جل پری کو بھی فروخت کیا جائے گا۔ ان تمام اشیا کو نیلام کیا جائے گا۔ جامعہ ٹیکساس میں آبی تحقیق کے ادارے 'مشن آرینسس نیشنل ایسچیورائن ریسرچ ریزرو'ان تمام اشیا کو ہرسال کی طرح اس برس بھی نیلام کرے گا۔

گزشتہ برس اسی تنظیم سے ساحل سے ملنے والی اشیا 10 ہزار ڈالر میں فروخت کی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں