ایف بی آر آڈٹ نشاندہیوں پر171 ارب روپے کی ٹیکس وصولی

2017 سے 2019 کے آڈٹ پیراز پر 94 فیصد عملدرآمد کر دیا،چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد

ایف بی آر جس قدر عمل درآمد کی رپورٹ دے ر ہا ہے، اس قدر وصولی نہیں،آڈٹ حکام ، ( فوٹو: فائل )

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ2017 سے 2019 کے آڈٹ پیراز پر 94 فیصد عملدرآمد کر دیا جب کہ آڈٹ میں کی جانیوالی نشاندہیوں پر اب تک171 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کر لی گئی۔

آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر جس قدر عمل درآمد کی رپورٹ دے رہے ہیں اس قدر وصولی نہیں ہے، بلوچستان میں 2017 سے 32 ارب روپے ٹیکس چوری کا کیس ہے جس کی وصولی کا نوٹس 2022 ء میں جاری کیا گیا۔

کمیٹی کے کنوینئر نواب شیر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہیں کہ ایف بی آر کے وکیل دوسری پارٹی کے وکیلوں کے ساتھ مل جاتے ہیں اور فیصلہ نہیں ہوتا۔


یہ بھی پڑھیں: جولائی تا مارچ: ٹیکس وصولیاں ہدف سے 304 ارب روپے کم رہنے کا انکشاف

پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے کنوینر نواب شیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایف بی آر کے مالی سال 2017-18 اور 2018-19 کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا کمیٹی نے کنوینئر نواب شیر نے ریمارکس دیئے کہ یہ بہت پرانی رپورٹس ہیں ان پر ابھی ایف بی آر نے عملدرآمد کیوں نہیں کیا پی اے سی نے متعدد بار ہدایت کی تھی کہ ان پیراز کے مطابق وصولی کی جائے جس پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر نے ان آڈٹ پیراز پر 94 فیصد عملدرآمد کر دیا ہے تاہم آڈٹ حکام کا کہنا تھا چیئرمین ایف بی آر جس قدر عمل درآمد کی رپورٹ دے رہے ہیں اس قدر وصولی نہیں ہے ۔

 
Load Next Story