یوکرین کا ایک رات میں 6 روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

روس نے میزائل حملے میں امریکی ساختہ اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرینی حکام


ویب ڈیسک May 17, 2023
روس نے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا:فوٹو:سوشل میڈیا

یوکرین نے روس کے 6 ہائپر سونک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے وزارت دفاع کے مطابق روس نے ایک رات میں دارالحکومت کیف پر 6 انتہائی جدید ہائپرسونک میزائل فائر کیے۔ روس نے میزائل حملے میں امریکا کی جانب سے فراہم کیا گیا پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ میزائل حملے سے سسٹم کو نقصان پہنچا تاہم سسٹم مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی کارروائی میں روس کے میزائلوں کو تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کا میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں