کانز 2023 جانی ڈیپ نئی فلم میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہنے پر آبدیدہ
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کے مقدمے پر برسوں کورٹ کچہری کے چکر کاٹنے کے بعد جانی ڈیپ نے بڑی اسکرین پر اپنی نئی فلم 'جین ڈو بیری' سے واپسی کی ہے۔
جانی ڈیپ کی فلم کو فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں پریمئیر کیلئے پیش کیا گیا جس نے فلم بینوں کو خوب متاثر کیا۔
فلم میں جانی ڈیپ اور فلم کی دیگر کاسٹ کی پرفارمنس کو بےحد سراہا گیا اور انہیں جیوری سمیت کانز کے شرکاء نے 7 منٹ کا اسٹینڈنگ اویشن دیا۔ برسوں بعد کی ہوئی فلم کی کامیابی کیلئے خوب سراہے جانے پر ڈیپ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
جانی ڈیپ نے ہاتھ جوڑ کر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ہالی ووڈ اسٹار کے کانز فیسٹیول میں خوب چرچے رہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیپ کی فلم 'جین ڈو بیری' کو فرانس، بیلجیم، لکسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا جبکہ جلد اسے دنیا بھر کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔