لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںسندھ ہائیکورٹ

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ سے حراستی مراکز کی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ سے حراستی مراکز کی رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ ایس ایس پیز کو تحقیقات کی نگرانی کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کیئے جائیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ سے حراستی مراکز کی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے متعلقہ ایس ایس پیز کو تحقیقات کی نگرانی کرنے کا حکم دیدیا۔ فقیر بادشاہ، عظمی پروین، نجمہ طاہر، عجب خان، محمد انور نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Load Next Story