’’ایشیاکپ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں پاکستان میں سیکیورٹی مسائل ہیں‘‘

ٹورنامنٹ کا مکمل انعقاد نیوٹرل وینیو پر چاہتے ہیں، عہدیدار


ویب ڈیسک May 17, 2023
ٹورنامنٹ کا مکمل انعقاد نیوٹرل وینیو پر چاہتے ہیں، عہدیدار (فوٹو: فائل)

ایشیاکپ 2023 کی پاکستان میں میزبانی کے حوالے سئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے حوالے سےنئی تجویز نہیں دیکھی البتہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کا مکمل انعقاد نیوٹرل وینیو پر چاہتے ہیں جبکہ یو اے ای میں گرم موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کی انجری کا خطرہ مول نہیں لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا ٹورنامنٹ کیلئے بہترین جگہ ہے، اس وقت تک ہم نے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کرنے کے بارے میں بات نہیں کی، پہلے ہمیں صورتحال سمجھنے دیں پھر ہم کوئی فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کو سری لنکا، بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا

آفیشل نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک کم از کم 5 ٹیموں کا ایک پیچ پر ہونا ضروری ہے، بورڈ چاہتا ہے کہ ایونٹ ہو تاہم پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ اس ہفتے اس معاملے پر مزید پیشرفت ہوگی، جب ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ میزبان پاکستان نے نیوٹرل وینیو کیلئے ''انگلینڈ'' کا نام تجویز کردیا

دوسری جانب ایشیاکپ 2023 کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر پنکج کھیمجی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی اگلے 24 گھنٹوں میں ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان کے ترمیم شدہ ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں