پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کا عمران خان کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

ویڈیو پیغام میں کورکمانڈر ہاؤس پرآگ لگانے کا ذمے دار پارٹی قیادت کو قرار دینے کے بعد عبادفاروق کا نیا بیان سامنے آگیا


ویب ڈیسک May 17, 2023
(فوٹو فائل)

پی ٹی آئی کے رہنما عباد فاروق نے اپنے ویڈیو پیغام کے برعکس عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی پی 149 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق سمیت دیگر کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی گاڑی سے بیان دیتے ہوئے عباد فاروق نے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2023/05/ibad-farooq-second-statement-1684320661.mp4"][/video]

عباد فاروق کا کہنا تھا کہ میرے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں۔ ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور پھر مختلف جگہوں پر رکھا گیا۔

قبل ازیں عباد فاروق کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملے کا ذمے دار پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور محمود الرشید کو قرار دیا تھا۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/05/ibad-farooq-pti-ticket-holder-1684315414.mp4"][/video]

اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما اور لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی واپس کررہا ہوں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر لیڈر شپ نے فون کرکے بلوایا اور لبرٹی مارکیٹ بلوا کرکہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں مزید کہا تھا کہ میں اسی حلقے سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں