ٹیلر سوفٹ نے گارڈ کی بدتمیزی پر مداح کو کنسرٹ کے مفت ٹکٹس دے دیئے

اس واقع کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیلر کے مداح ان کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں


ویب ڈیسک May 17, 2023
(فائل فوٹو)

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کی بدتمیزی پر مداح کو کنسرٹ کے مفت میں ٹکٹس دے دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ٹیلر سوفٹ کے ایک شو کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے ایک مداح سے بدتمیزی کی جس پر گلوکارہ برہم ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں کیلی انگلس نامی مداح نے بتایا کہ ٹیلر سوئفٹ نے جب یہ معاملہ دیکھا تو گارڈ کو روکا اور انہیں مفت ٹکٹس بھی دیئے۔

مداح نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹیلر کے گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ڈانس کر رہی تھی کہ ایک سیکیورٹی گارڈ اُن پر چیخنا شروع ہوگیا۔ وہ گارڈ اسٹیج کے پاس تصاویر بنوانے سے منع کر رہا تھا اور اُن پر سختی کر رہا تھا۔

کیلی کا کہنا تھا کہ ٹیلر سوئفٹ اپنی پرفارمنس کے دوران یہ سب دیکھ رہی تھیں، انہوں نے فوری گانا روک کر گارڈ کو ڈانٹا اور ہمیں مفت ٹکٹس بھی دیئے۔

اس واقع کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیلر کے مداح ان کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں