پاک بھارت ٹیسٹ سیریز نجم سیٹھی نے آسٹریلیا انگلینڈ کو گرین سگنل دیدیا

سال 2007 کے بعد سے دونوں ٹیمیں ٹیسٹ فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئیں

سال 2007 کے بعد سے دونوں ٹیمیں ٹیسٹ فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے روایتی حریفوں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر گرین سگنل دیدیا۔

سدنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ میچز کی میزبانی آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ میں ہوسکتی ہے تاہم انگلینڈ اور آسٹریلیا میں فل کراؤڈ کے آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمیں سستا پڑے گا، آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں! پاکستان میں سیکیورٹی مسائل ہیں''


نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کیلیے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، اب ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کے لیے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا، آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو ہائبرڈ ماڈل اپنانا ہوگا کیونکہ ہمارے لیے بھی بھارت میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں اور ورلڈکپ 2023 کیلئے حکومت بھارت جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میچز بھارت میں نہیں کھیل سکتے، نجم سیٹھی کا دو ٹوک موقف

قبل ازیں گزشتہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے لائیو میچ دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2013 میں دونوں ٹیموں نے آخری بار باہمی سیریز کھیلی تھی جس میں گرین شرٹس نے ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے ہرایا تھا۔
Load Next Story