خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان

نائلہ نے گزشتہ دنوں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا


ویب ڈیسک May 17, 2023
نائلہ نے گزشتہ دنوں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

قبل ازیں نائلہ کیانی نے حال ہی میں سطح سمندر سے 8091 میٹر بلند دنیا کے 10ویں بلند ترین پہاڑ اناپورنا کو بھی سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا

واضح رہے کہ سال 2013 میں ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں