
علی زیدی کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان زندہ ہے تحریک انصاف چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ، تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں ، پر تشدد مظاہرے کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، پرتشدد مظاہرے کسی صورت قبول نہیں۔
مزید پڑھیں: محمود مولوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج سب کا آئینی حق ہے ، اختلاف سب میں ہوسکتا ہے، یادگار شہدا کو جلانے پر میرے دل کو تکلیف ہوئی ، 9 مئی کے واقعات، سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتا ہوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔