جب تک عمران زندہ ہے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا علی زیدی
تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ، صدر پی ٹی آئی سندھ
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید کردی۔
علی زیدی کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان زندہ ہے تحریک انصاف چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ، تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں ، پر تشدد مظاہرے کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، پرتشدد مظاہرے کسی صورت قبول نہیں۔
مزید پڑھیں: محمود مولوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج سب کا آئینی حق ہے ، اختلاف سب میں ہوسکتا ہے، یادگار شہدا کو جلانے پر میرے دل کو تکلیف ہوئی ، 9 مئی کے واقعات، سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتا ہوں۔