اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یکدم 6 روپے 70 پیسے کا بڑا اضافہ
خراب سیاسی حالات سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی رک گئی ہے، ایکسچینج ایسوسی ایشن
ملک میں غیریقینی سیاسی حالات کے باعث بدھ کو ڈالر کی پرواز جاری ہے، ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 285 روپے اور اوپن ریٹ بڑھ کر 299 روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26 پیسے کی کمی سے 284.70 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب ڈالر کی دوبارہ پیش قدمی شروع ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 44 پیسے کے اضافے سے 285.40 روپے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 6.70 روپے کے بڑے اضافے سے 299.70 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ناگفتہ بہ سیاسی حالات سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی رک گئی ہے جبکہ بینکس بھی کیش ڈالر فراہم نہیں کررہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ پر عمرہ زائرین کے ساتھ عازمین حج کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے جو اپنی ضرورت کے لیے زرمبادلہ کی خریداری کررہے ہیں اور انہی عوامل کے سبب ڈالر کے اوپن ریٹ میں نمایاں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا ہے۔