ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے کا استقبال کرتے ہیں نوازشریف

ایسے عدل کا کون احترام کرے گا، نواز شریف کا ٹویٹ


ویب ڈیسک May 17, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوال کیا ہے کہ ہمیں سزا اور 60 ارب کی کرپشن والے کا استقبال، ایسے عدل کا کون احترام کرے گا۔؟

اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہا کہ ‏بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا جبکہ دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے شخص کا استقبال کرتے ہیں، ایسے عدل کا کون احترام کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں