حج آپریشن پی آئی اے کی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی
مجموعی طورپر315 خصوصی پروازوں کے ذریعے 65 ہزارعازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائےگا
پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 21 مئی کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی، مجموعی طورپر 315 خصوصی پروازوں کے ذریعے 65 ہزارعازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن برائے 2023 کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع کرے گی، پہلی حج پرواز پی کے773، 21 مئی کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی.
قبل ازحج آپریشن 22جون تک جاری رہے گا۔پی آئی اے 315 خصوصی حج اورشیڈول پروازوں کے ذریعے65 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
ذرائع کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔
اسلام آباد سے پی کے 741 تین سو سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران اپنے بوئنگ 777 طیارے اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔
خصوصی حج پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان، کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روانہ کردیا ہے۔