فوج سے متعلق لطیفہ سنانے پر چینی کامیڈین پر 60 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ

میڈیا کمپنی نے کامیڈین کے ساتھ کیا گیا معاہدہ بھی منسوخ کردیا


ویب ڈیسک May 17, 2023
میڈیا ہاؤس نے کامیڈین کے ساتھ کیا گیا معاہدہ بھی منسوخ کردیا؛ فوٹو: فائل

چین میں معروف اسٹیج کامیڈین پر فوج سے متعلق سامعین کو لطیفہ سنانے پر 14.7 ملین یوآن (59 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار 276 روپے) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین نے ایک اسٹیج پروگرام میں سامعین کے مجمع میں ایک لطیفہ سنایا جس میں دو کتوں کا زکر کیا گیا تھا اور لطیفے میں 2013 میں چینی صدر شی جنپنگ کی جانب سے متعارف کرائے گئے پیپلز آرمی کے نعرے کا بھی استعمال کیا۔

اس لطیفے کو ملکی وقار اور قومی سلامتی کا مذاق بنانے کے مترادف سمجھا گیا اور سخت ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ بھاری جرمانہ شنگھائی شیاگو کلچر میڈیا کمپنی سے تعلق رکھنے والے اسٹینڈ اپ کامیڈین لی ہاؤشی پر عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا کمپنی نے ملکی قوانین کا احترام کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا اور غلطی تسلیم کرتے ہوئے کامیڈین لی ہاؤشی کے ساتھ کیا گیا کانٹریکٹ منسوخ کردیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں