ساحر علی بگا نے کس اداکارہ کو گلوکاری کا مشورہ دیا
ساحر علی بگا نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور اداکارہ کی آواز کو اچھا قرار دیا
معروف میوزک کمپوزر اور گلوکار ساحر علی بگا نے اداکارہ مہوش حیات کو گلوکاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ساحر علی بگا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'مہوش حیات کی آواز اچھی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'مہوش اچھا گا لیتی ہیں، میں نے انہیں کوک اسٹوڈیو میں بھی گلوکاری کرتے ہوئے سُنا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ مہوش حیات کو موسیقی کی دنیا میں آنا چاہیے کیونکہ وہ اچھی گلوکارہ ہیں'۔
ساحر علی بگا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ماہرہ خان کی آواز کبھی نہیں سُنی اس لیے کوئی مشورہ نہیں دے سکتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مہوش حیات 2016 میں کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہے جبکہ انہوں نے امریکا میں ہونے والے کنسرٹ میں بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
علاوہ ازیں مہوش حیات مختلف اوقات میں اپنی گلوکاری کی ویڈیوز بھی شیئر کرچکی ہیں۔ اُن کی آواز کو مداح بہت پسند کرتے ہیں۔