بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن دو دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 17, 2023
(فوٹو فائل)

بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشتگردوں کی ہلاکت پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں