پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنے والے بے ایمان ہیں مریم نواز

پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا، نائب صدر مسلم لیگ ن


ویب ڈیسک May 17, 2023
فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن پر آوازیں اٹھانے دراصل بے ایمان ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایما ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بناد پر جنم دیا گیا اور تشدد، تباہی بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کے لیے کھڑی نظر نہیں آئی۔

مریم نواز نے لکھا کہ ان کو بنا روک ٹوک کے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں