سندھ حکومت کی پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کی ہدایت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد کرایوں میں کمی کی جائے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ


ویب ڈیسک May 17, 2023
فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کرایوں میں ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم ہونے کے بعد کرایوں میں کمی کریں۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری امیت دیوو نے35 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کےمالکان کو کرایوں میں کمی کے لیےخط لکھ دیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کرایوں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں