اب آئی فون آپ کی آواز میں جواب دے گا

یہ عمل کمپنی کی جانب سے آلات تک لوگوں کی رسائی بڑھانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے

ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون یا آئی پیڈ صارفین جلد ہی اپنی ڈیوائس سے اپنی آواز میں صدا سن سکیں گے۔

مستقبل قریب میں متعارف کرایا جانے والا 'پرسنل وائس' فیچر صارفین کو 15 منٹ کی آواز بنانے کے لیے ایک ٹیکسٹ پرامپٹ فراہم کرے گا۔

ایپل کی جانب سے 'لائیو اسپیچ' نامی ایک اور ٹول بھی فراہم کیا جائے جس کی مدد سے صارفین ڈیوائس کے لیے عام طور پر استعمال کیا جانے والا فقرہ لکھیں گے تاکہ جب وہ فون اور فیس ٹائم پر یا فرداً کسی سے گفتگو میں مصروف ہوں تو ڈیوائس وہ جملہ ادا کر سکے۔


(تصویر: بزنس انسائیڈر)


ایپل کا کہنا ہے کہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی ایک قسم مشین لرننگ کو استعمال کرے گی تاکہ آواز کو ڈیوائس میں ہی بنایا جاسکے اور ڈیٹا محفوظ رہے۔

یہ فیچر اگرچہ اپنی نوعیت کا انوکھا فیچر ہے لیکن درحقیقت یہ کمپنی کی جانب سے آلات کی رسائی بڑھانے کے لیے کیا جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ ایپل کا اشارہ Lou Gehrig's Disease جیسی اعصابی بیماریوں کی جانب ہے جس میں لوگوں کی بات کرنے کی صلاحیت کھونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کا کہنا تھا کہ ایپل میں ہمارا یہ ماننا ہے کہ بہترین ٹیکنالوجی وہ ہوتی ہے جو سب کے لیے بنائی جاتی ہے۔
Load Next Story