الاسکا میں پرندوں کی آوازیں نکالنے والے گلوکاروں کا دلچسپ مقابلہ
ہومر کے مقام پرآبی پرندوں کی آواز نکالنے کے مقابلے میں ہرعمر اور جنس کے افراد نے اپنا فن پیش کیا
ہرسال کی طرح اس سال بھی امریکہ کی یخ بستہ ریاست میں ایک انوکھا مقابلہ منعقد ہوا جس میں مختلف فنکاروں نے سمندری پرندوں کی آوازیں خارج کرکے سامعین کو حیران کردیا۔
یہ مقابلہ الاسکا کے علاقے ہومر میں منعقد ہوا جسے 'سالانہ کیچ میک بے شوربرڈ فیسٹول' کہا جاتا ہے۔ اس میں ہر عمر اور جنس کے فنکار شریک ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ پرندے کی آواز، چہچہاہٹ اور سیٹیاں خارج کرتے ہیں۔ بعض شرکا پرندوں کے لباس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔
اس مقابلے میں پینی گیگ نامی شخص نے سمندری چیل کی آواز نکال پر پہلا انعام حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سمندری پرندوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ گزشتہ موسمِ گرما سے انہوں نے پرندے کی پکار کی مشق شروع کی جس میں انہیں کامیابی ملی۔
مقابلے میں 17 سالہ مرینا اسٹیفی نے سمندری بگلے کی آواز نکالی تو سب حیران رہ گئے۔ اسی طرح شرکا نے اپنے اپنے انداز سے طیرانِ آب کی نقل پیش کی۔