موٹرولا نے ریزر 40 فولڈ ایبل سیریز کی لانچنگ کی تاریخ اعلان کر دیا
تقریبِ رُونمائی میں ’ریزر 40 الٹرا‘ اور ’ریزر 40‘ پیش کیے جائیں گے
موٹرولا نے اپنے ریزر 40 فولڈ ایبل سیریز کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
ایک ٹوئٹ میں موٹرولا نے تصدیق کی ہے کہ یکم جون کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں فولڈ ایبل سیریز کی رُونمائی کی جائے گی۔
ایک ٹوئٹ میں موٹرولا نے تصدیق کی ہے کہ یکم جون کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں فولڈ ایبل سیریز کی رُونمائی کی جائے گی۔
ٹوئٹ میں پیوست ٹیزر میں تقریب کے انعقاد کی جگہ کا حوالہ نہیں دیا گیا لیکن ٹیزر میں واضح طور پر دو فولڈ ایبل ڈیوائسز کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈیوائسز کے متعلق ہونے والی اب تک کی لیکس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی ریزر 40 سیریز میں دو فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے جانے والے ہیں۔ پہلا 'ریزر 40 الٹرا' ایک فلیگ شپ ڈیوائس ہوگی، اس میں اسنیپ ڈریگن 8+ جین 1 پروسیسر اور ایک بڑا بیرونی کوور ڈِسپلے نصب ہوگا۔
جبکہ دوسری ڈیوائس اسٹنڈرڈ 'ریزر 40' ہوگی جس کا بیرونی کوور ڈسپلے تو چھوٹا ہوگا لیکن باقی ہارڈ ویئر وہی ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمتوں کے متعلق واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔