شہزاد اکبر کیخلاف صوفیہ مرزا کے شوہر کو بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج

شہزاد اکبر نے عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم چلانے اور انتقامی کارروائیوں کیلیے کابینہ کو بھی استعمال کیا، ایف آئی آر


Staff Reporter May 17, 2023
فوٹو فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے ماڈل صوفیہ مرزا کے ساتھ مل کراس کے خاوند کوایف آئی اے کے ذریعے لیک میل کرنے اوروفاقی کابینہ کومبینہ استعمال کرکے بھاری رقوم بٹورنے پرتھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ میں عمران خان کے سابق مشیر مرزا شہزاد اکبر، ماڈل صوفیہ مرزا، بھائی خرم مرزا اور دیگر ساتھیوں کوجعل سازی، دھوکہ دہی سے ناجائز رقم بٹورنے کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں عمر فاروق ظہور کے خلاف انتقامی کارروائی کیلئے جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں صوفیہ مرزا کی بہن مریم مرزا، مائرہ خرم، عمید بٹ اور علی مردان شاہ کوبھی نامزد کیا گیا ہے متن میں لکھا گیا ہے کہ عمر فاروق ظہور کی سابقہ اہلیہ صوفیہ مرزا کی درخواست پرایف آئی اے لاہور کارپوریٹ سرکل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر مرزا شہزاد اکبر کے شدید دباؤ پر کارروائی شروع کی تھی۔

ایف آئی آر میں شہزاد اکبر کا خصوصی ذکرکیا ہے کہ جنہوں نے عمر فاروق ظہورکے خلاف مہم چلانے کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق وفاقی کابینہ کوبھی استعمال کیا اور صوفیہ مرزا کے ساتھ مل کر عمر فاروق ظہور سے بھاری رقوم بٹور یں اور انہیں بلیک میل کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |