34 ویں نیشنل گیمز میں 16 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا
دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی 16 میڈلز جیت کر سرفہرست، نیوی 13 تمغوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان
34 ویں نیشنل گیمز میں 16 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا، دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی مجموعی طور پر 16 میڈلز جیت کر سرفہرست ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 34 ویں نیشنل گیمز میں 16 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا جس میں پاک آرمی 6 گولڈ، 9 سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔
دوسری پوزیشن پر موجود پاکستان نیوی کے 13 تمغوں میں 4 طلائی، 5 نقرئی اور 4 کانسی کے تمغے شامل ہیں، پاکستان واپڈا 5 میڈلز کے ساتھ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہے جن میں 4 گولڈ اور ایک برانز میڈل شامل ہے۔
ایچ ای سی 4 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے، 5 ویں نمبر پرموجود پی اے ایف کے 3 میڈلز میں ایک گولڈ اور 2 برانز میڈلز شامل ہیں۔
پنجاب ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ 7 ویں پوزیشن کے حامل خیبر پختون خواہ نے 2 برانز میڈل جیتے ہیں، سندھ ایک برانز میڈل جیت کر 8 ویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ 34 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد اس سال بلوچستان میں ہورہا ہے، نیشنل گیمز میں تقریباً 32 کھیل شامل ہیں جن میں پاکستان بھر سے ہزاروں کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔