چند تدابیر لیپ ٹاپ کی بیٹری کی کارکردگی بہتر بنا سکتی ہیں

برطانوی ماہر کیون شیرون کے مطابق لیپ ٹاپ کو کبھی بھی 100فیصد چارج نہ کیا جائے


ویب ڈیسک May 21, 2023
لیپ ٹاپ کے ہارڈویئر، بیٹری اور سافٹ ویئر کو بہتر انداز میں رکھ کر اس قیمتی مشین کو مزید بہترحالت میں رکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

برطانوی ماہرین اور ایک فرم کے مالک نے لیپ ٹاپ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مفید مشورے پیش کیے ہیں جو اس قیمتی مشین کو جلد خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

کیون شیرون، لندن میں لیپ ٹاپ ٹھیک کرنے والی ایک بڑی فرم 'بیک مارکیٹ' کے مالک بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری اگر تیزی سے کم ہو رہی ہے تو اس کی سیٹنگ سے کچھ فائدہ ہوسکتا ہے۔

اول تو پاکستان جیسے ممالک میں نمبر دو، تین اور چار تک کی مصنوعات کی فضا میں لیپ ٹاپ کی اصل بیٹری مشکل سے ہی ملتی ہے۔ اس لیے ہم کیون کے مشورہ مان سکتے ہیں جس میں وہ بیٹری سیٹنگ بدلنے پرزور دیتے ہیں۔

بیٹری کی چارجنگ کتنی رکھی جائے؟

بیٹری کو مسلسل چارج کرنے کی صورت میں یا تار سے بجلی دینے کی صورت میں بیٹری کمزور ہوتی ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیا جائے۔

کیون کا دوسرا مشورہ ہے کہ مہینے میں ایک مرتبہ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو 20 فیصد تک کم ہونے دیا جائے۔ چارجنگ کم ہونے کے خوف سے مسلسل تار جوڑے رکھنا کوئی معقول طریقہ نہیں۔ اسی لیے وہ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو 20 تا 80 فیصد تک جارچ پر رکھ کر تار نکال کر مزید چارجنگ نہ کی جائے۔

اگر میک بک (ایپل لیپ ٹاپ) میں آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 10.15.5 ہے تو سیٹنگ کی بدولت 80 فیصد سے زائد چارجنگ نہیں ہوتی اور وہیں رک جاتی ہے۔ اس کے لیے سیٹنگ میں 'ٹو ایکٹویویٹ بیٹری اوپٹیمائزیشن' پر جائیں، پھر 'سسٹم پریفرنس' پر کلک کیجئے، پھر 'بیٹری ہیلتھ' پر جائیں اور 'آپٹمائزڈ بیٹری چارجنگ' پر کلک کیجئے۔

ونڈوز لیپ ٹاپ میں یہ سہولت موجود نہیں لیکن دیگر طریقوں سے اس پرعمل کیا جاسکتا ہے۔ پہلے اسٹارٹ پر کلک کیجئے، پھر سیٹنگز، پھرٹربل شوٹ، پھر ادر ٹربل شوٹرز، پر جاکر پاور پر جائیں۔ یہاں جاکر کر آپ بیٹری لیپ ٹاپ سیٹنگ کرسکتےہیں۔

لیپ ٹاپ کو نرم سطح پر نہ رکھیں کیونکہ اس سے اندرونی پنکھوں کی ہوا کی راہ متاثر ہوسکتی ہے۔ اس لیےجالی دار ایئروینٹس کو بلاک ہونے سے روکیں۔ اس طرح لیپ ٹاپ ٹھنڈا رہے گا۔

اسی طرح بستر اور صوفے وغیرہ پر لیپ ٹاپ رکھنے سے دھاگے اور دیگرذرات اور گردوغبار اندر جاتی ہیں اور لیپ ٹاپ کے پنکھے کی افادیت کم ہوتی ہے۔

کیون کا مشورہ ہے کہ لیپ ٹاپ کے اندرونی حساس حصوں کی صفائی بہت ضروری ہے اور اسٹور سے انہیں صاف کرنے والے کین (ڈبے) ملتے ہیں جو آلات پراثرانداز کئے بغیر بھرپور صفائی کرتےہیں۔

ان کا ایک اور ٹوٹکا ہے کہ لیپ ٹاپ کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھا جائے تاکہ سافٹ ویئر کی سطح پر وہ اچھی طرح تیزی سے کام کرسکے۔ یہ اپ ڈیشن ونڈوز اور آئی او ایس دونوں میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں