عمران خان گرفتاری پر ہنگامہ آرائی کیخلاف مقدمات کیلیے پراسیکیوٹرز تعینات
چیف کمشنر نے تعیناتی کی منظوری دے دی، نئے پراسیکیوٹرز اسلام آباد ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹس میں سرکار کا دفاع کریں گے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے ہنگاموں پر درج مقدمات کے لیے پراسیکیوٹرز تعینات کردیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی پیروی کے لیے پراسیکیوٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔
چیف کمشنر نے مقدمات میں سرکار کی پیروی کے لیے 2 پبلک پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری زاہد آصف اور نذیر سلطان میکن نئے پراسیکیوٹر تعینات کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پراسیکیوٹرز اسلام آباد ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹس میں کیسز کا دفاع کریں گے۔