اٹلی میں طوفانی بارشوں سے 9 افراد ہلاک فارمولا ون ریس منسوخ

متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، حکام

طوفانی بارشوں اور سیلاب سے درخت گر گئے اور پل بہہ گئے:فوٹو:سوشل میڈیا

اٹلی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پانی میں گھرے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونے ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کردی گئی۔ سیلاب میں گھرے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ ٹریفک اور ٹرین سروس بھی معطل رہی۔
Load Next Story